معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

image

قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عثمان قادر نے اپنے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا پیغام جاری کیا،کرکٹر نے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور فینز کا شکریہ ادا کیا،کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بڑا اعزاز تھا،کوچز اور دوستوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہر قدم پر رہنمائی کی،مداحوں کی محبت اور حمایت ہمیشہ میرے ساتھ رہی، عثمان قادر نےوالد کےورثے کو جاری رکھنےکا اعلان کیا،کہا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے والد کی میراث کواپنائے رکھوں گا،پاکستان کرکٹ کی روح میرے ساتھ ہمیشہ رہےگی،ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرکٹ کی محبت برقرار رہے گی۔

عثمان قادرکی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نےسوشل میڈیا پرجذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاآج میرے لیےبطورپاکستانی ایک سیاہ دن ہے،پاکستان میں ہرمیدان میں پسندیدگی پائی جاتی ہے،پسندیدگی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے،ہم تب تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک مستحق افراد کی حمایت نہیں کرتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.