مضر صحت اینٹی ریبیز ویکسین کی سپلائی ، ڈریپ الرٹ جاری

image

ڈریپ سے مشتبہ اینٹی ریبیز ویکسین ری کال الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

ڈریپ فیلڈ فورس، ڈرگ اتھارٹی، ہیلتھ پروفیشنلز اور فارمیسز کو جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں اینٹی ریبیز ویکسین سپلائی کی اطلاعات ملی ہیں،شور ریب نامی مضر صحت اینٹی ریبیز ویکسین بھارتی کمپنی کی تیارکردہ ہے ۔

ڈبہ پیٹرول پمپس رجسٹرڈ ڈیلرز کا معاشی قتل ہے،پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن

مضر صحت اینٹی ریبیز ویکسین ڈریپ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے،مارکیٹ میں دستیاب مضر صحت اینٹی ریبیز ویکسین کا بیچ آر او 10821 ہے،اینٹی ریبیز ویکسین انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

غیر رجسٹرڈ اینٹی ریبیز ویکسین کی کوالٹی اور سیفٹی غیر واضح ہے،ڈریپ کی ریگولیٹری فیلڈ فورس میڈیسن مارکیٹ کی سرویلنس کریں،مضرصحت اینٹی ریبیز ویکسین کی سپلائی چین کی تحقیقات کی جائیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف پرائیویٹ سکولوں کا کل چھٹی کا اعلان

مارکیٹ میں دستیاب جعلی اینٹی ریبیز ویکسین کے بیچ کو ضبط کیا جائے،ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز اور فارمیسز دستیاب ادویات کا اسٹاک چیک کریں،ریگولیٹری فیلڈ فورس مارکیٹ سے جعلی ویکسین کا خاتمہ یقینی بنائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.