کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی پر دلجیت دوسانجھ نے کیا کیا؟

image

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو اسٹیج پر مدعو کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دلجیت دوسانجھ برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس کررہے ہیں۔ گلوکار کے کنسرٹس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں دلجیت کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ وائرل ویڈیو دلجیت دوسانجھ کے لندن میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ کی ہے، اس کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بطورِ مداح شرکت کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی کا علم ہوتے ہی تو  اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کرتے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ، ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ سُپر اسٹار ہیں، براہِ کرم! اسٹیج پر تشریف لائیں۔

ہانیہ عامر مداحوں کی بھرپور تالیوں میں اسٹیج پر جاتی ہیں تو گلوکار اُن کے لیے گلوکاری کرتے ہیں اور پھر اداکارہ بھی دلجیت سمیت تمام مداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کہتے ہیں کہ ہانیہ جی! آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں، میں آپ کے ڈرامے بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں۔

بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ آپ میری دعوت پر اسٹیج پر آئیں، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.