کیون پیٹرسن کا پاکستانی کرکٹرز سے متعلق بڑا انکشاف

image

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ردعمل میں کہا ہے کہ سسٹم میں خامیوں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی، ناقص ٹریننگ کے طریقے اور زیادہ جذباتی ہونے کے رویے کو اچھا کرنے کی ضرورت ہے، اگر یہ نہ تبدیل کیا گیا تو پاکستان ٹیم کبھی بہتر نہیں ہو سکے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کو چ مکی آرتھر کے سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان پر کیون پیٹرسن نے اپنا ردعمل دیا اور کہا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑی صحیح ٹریننگ نہیں کرتے تھے، جیت اور ہار کے حوالے سے زیادہ جذباتی ہوجاتے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ کھلاڑیوں کا میدان سے باہر تسلسل نہیں ہے، اس لیے میدان میں تسلسل کی امید کیسے کی جاسکتی ہے لیکن اس بات سے متفق ہوں کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ناقابل یقین ٹیلنٹ ہے۔

کیون پیٹرسن نے پاکستان ٹیم کے ایک یونٹ کی طرح نہ کھیلنے کے سوال پر مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سسٹم میں خامیوں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی، ناقص ٹریننگ کے طریقے اور زیادہ جذبات جڑنے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر یہ کلچر تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹیم بھی کبھی بہتر نہیں ہو سکے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر ان کے ذہن میں غلط فہمی پیدا کر تی ہے، پاکستان کیلئے کھیلنا سب سے بڑی ترجیح ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی۔ پاکستان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 500 یا زائد رنز بناکر اننگز کی شکست سے ہارنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.