مہوش حیات کی ہنی سنگھ کے ساتھ ویڈیو وائرل

image

 

بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کےساتھ نئی میوزک ویڈیو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

ہنی سنگھ کی جانب سے انسٹا گرام پر مہوش حیات کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں وہ ریپ گا کر مہوش حیات کو کراچی کی سہیلی بتارہے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ یہ ان کے نئے گانے کے بول ہیں اور کیپشن میں انہوں نے اشارہ دیا ہےکہ ان کے آنے والے پراجیکٹ میں مہوش حیات بھی ہوں گی۔

ہنی سنگھ نےکیپشن میں لکھا کہ 'کرم پورہ (دہلی) سے کراچی کا کنکشن، کچھ خاص آرہا ہے۔'

   View this post on InstagramA post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

خیال رہےکہ بے شمار ہٹ گانوں سے شہرت حاصل کرنے والےگلوکار ہنی سنگھ7 سال سے زیادہ کے عرصے کے وقفے کے بعد حال ہی میں اپنی نئی البم ' گلوری' کے ساتھ واپس آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک نئے گانے پر کام کر رہے ہیں جس کا عنوان 'کلر' ہے۔

اس سے قبل رواں سال جنوری میں مہوش حیات کی ہنی سنگھ کے ساتھ تصاویر سامنے آئی تھیں جس کے بعد اپریل میں ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا تھا کہ ہنی سنگھ کے ساتھ ان کی میوزک ویڈیو آرہی ہے، اس حوالے سے ہماری کافی عرصے سے بات چل رہی تھی، جلد اس کو ریلیز کیا جائےگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.