صبا قمر کیلئے بڑا اعزاز، اقوام متحدہ نے اہم زمہ داری سونپ دی

image

اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ملک کا پہلا بچوں کا قومی سفیر تعینات کردیا ہے۔

صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بچوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس ہفتے کچھ انتہائی حیرت انگیز لوگوں سے ملاقات ہوئی اور کچھ شاندار تجربات ہوئے۔ شیئر کرنے کےلیے بہت ساری کہانیاں ہیں! مزید جلد!‘‘

صبا قمر نے یونیسیف کے پلیٹ فارم سے بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ یونیسیف کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے قومی سفیر کی تعیناتی کی گئی ہے۔

بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر کی حیثیت سے صبا قمر ملکی و عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز میں یونیسیف کے تحت بچوں کے مسائل کو سامنے لائیں گی۔

صبا قمر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور ڈراموں میں بھی بچوں اور خواتین پر تشدد اور ان کے استحصال کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.