معروف بھارتی اداکار کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے

image

بھارت کے مشہورِ زمانہ کامیڈی شو دی کپل شرما شو سے توجہ کا مرکز بننے والے مزاحیہ اداکار اتل پرچورے کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار اتل پرچورے طویل عرصے سے کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے تاہم 57 سال کی عمر میں پیر 14 اکتوبر کو چل بسے۔

آنجہانی اداکار نے مہاراشٹرا کی مراٹھی فلمی صنعت اور تھیٹر میں اپنے لاجواب کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی، تاہم انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں کام کر کے بھی شہرت حاصل کی۔ وہ اپنے منفرد کامیڈی انداز کے لیے مشہور تھے، انہوں نے بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاؤلہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتل پرچورے کے سوگواران میں ان کی والدہ، اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں، جنہوں نے اس مشکل وقت میں دعاؤں کی درخواست کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.