ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق اہم مشورہ

image

معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مشہور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ریحام خان نے مختلف امور سمیت ہانیہ عامر کی کامیابی اور اس کے اب تک کے سفر کے بارے میں بات چیت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر میری دریافت ہیں، جس پر مجھے بہت فخر ہے، انہیں شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم جانان میں واحد ہانیہ عامر تھیں جنہیں میں نے تجویز کیا تھا۔

انہوں نے بتایا اس وقت وہ (ہانیہ عامر) صرف 17 سال کی تھی، میرے بھانجے کی دوست تھی، اسی نے مجھے اس کا ڈبمیش دکھایا جو مجھے بہت پسند آیا تھا، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ بہت جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اگر وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔

ریحام خان کے مطابق ہانیہ عامر بہت میچور ایکٹنگ کرتی ہیں، ان کے جیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا، اگر میں نہیں تو کوئی اور ہانیہ کے ٹیلنٹ کو پہچان جاتا۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی اداکاری کا آغاز ریحام خان اور حریم فاروق کی فلم جانان سے کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.