کنسرٹ میں گلوکارہ کے کہنے پر پرستار نے محبوبہ کو پرپوزل کیا، ویڈیو وائرل

image

بھارت کی مشہور گلوکارہ شریا گھوشال کے کولکتہ کنسرٹ میں اُن کے کہنے پر مداح نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو پرپوز کردیا۔

شریا گھوشال ان دنوں اپنے ’’آل ہارٹس ٹور‘‘ کے دوران کولکتہ میں پرفارم کررہی ہیں۔ 19 اکتوبر کو کنسرٹ میں ایک پرستار نے ان کے کہنے پر اپنی محبوبہ کو سب کے سامنے پرپوز کیا اور شریا نے ان کے لیے ایک گانا بھی وقف کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران شریا نے پہلے اس شخص کو دیکھا جس نے ’’شریا، تم میری دوسری محبت ہو‘‘ کا پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔

شریا نے اس شخص کی طرف اشارہ کرکے پوچھا ’’پھر تمھارا پہلا پیار کون ہے؟‘‘ جس پر اس شخص نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنی محبت کو پرپوز کرنا چاہتا ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ ’’کرنا ہے تو اچھے سے پرپوز کرو، تمھارے پاس ایک موقع ہے۔ ہر کوئی دیکھ رہا ہے، یہاں ہزاروں لوگ ہیں‘‘۔

اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’’یہ بہت دل خوش کن تھا، شریا ایک نگینہ ہے‘‘۔ شریا گھوشال نے بعد ازاں اس شخص کےلیے اپنا گانا ’’تجھ میں رب دِکھتا ہے‘‘ وقف کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.