راحت فتح علی خان کا بڑا کارنامہ، ساڑھے 3 گھنٹے تک نان اسٹاپ پرفارمنس

image

معروف گلوکاراستاد راحت فتح علی خان نے ڈیلس میں ساڑھے 3 گھنٹے تک نان اسٹاپ فن کامظاہرہ کرکے محفل لوٹ لی۔

ڈیلس میوزک فیکٹری میں منعقد ہونےوالے اس کنسرٹ میں شریک ہر عمر کے افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے،اس موقع پر استاد راحت فتح خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے بھی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنی گائیکی کے ذریعے اپنے مرحوم دادا استاد نصرت فتح علی خان کی یادیں تازہ کردیں۔

شائقین کااس موقع پر کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ایک بار پھر ان کی آواز کی صورت نصرت فتح علی خان زندہ ہو گئے،راگوں کے الاپ پر شاہ زمان علی خان کی آواز استاد نصرت فتح علی خان کی یاد دلاتی رہی۔

اس موقع پر عوام کے بھرپور اصرار پر راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ کے بعد میرے والدین میری سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان کی دعاؤں کی بدولت ہی میری آواز میں وہ مٹھاس اور جادوئی اثر آیا ہے، آپ سب کی محبت اور پزیرائی میرے لیے بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے۔

شاہ زمان علی خان نے مزید کہا کہ میں اپنے والد کی طرح عظیم تو نہیں بن سکتا،لیکن میری کوشش ہے کہ میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی شناخت بناؤں اور ان جیسا بننے کی کوشش کروں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.