صحیفہ جبار نے مداحوں کی بڑی غلط فہمی دور کردی

image

ذہنی دباؤ کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے انسٹا گرام پر نئی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو غلط فہمی میں مبتلا کر دیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلابی لباس میں ملبوس اور ہلکے سبز اسکارف کے ساتھ بغیر کسی کیپشن کے ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں اداکارہ کا ’بے بی بمپ‘ دکھائی دے رہا تھا جس نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی۔

مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی فنکاروں نے بھی صحیفہ جبار کو متوقع بچے کی آمد کی خوشی میں مبارک باد اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بعد ازاں اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مذکورہ مبہم پوسٹ کی وضاحت دی اور بتایا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں بلکہ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر شوٹ کے دوران لی گئی تھیں۔

صحیفہ جبار نے مختصر ویڈیو میں کہا کہ میرے انسٹاگرام پر پیغامات کی بھر مار ہو گئی ہے، جسے میں انجوائے کر رہی ہوں، میرے شوہر اس وقت سو رہے ہیں، جب انہیں پتہ چلے گا تو ضرور انہیں ’شاک‘ لگے گا، اس وقت میں ایک شوٹ کے دوران ہوں۔

اس کے بعد اداکارہ نے مذکورہ انسٹا پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے لگا کہ میرا یہ لُک، اسکارف بہت واضح انداز میں سب کچھ بتا رہا ہو گا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ صحیفہ جبار اپنی ڈرامہ سیریل ’مورے پیا‘ میں اسی اسٹائل میں اسکارف کو پونی کے انداز میں باندھتی ہیں جس طرح انسٹا پوسٹ میں باندھا ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.