فواد خان  ایکشن اور تھرلر فلموں میں دکھائی دیں گے

image

پاکستان و بھارت میں یکساں مقبول اداکار فواد خان جلد ہی بڑے پردے پر ایکشن اور تھرلر فلموں میں دکھائی دیں گے۔

میڈیا کے مطابق فواد خان کو کراچی کی مافیا اور سیاست جبکہ میڈیا انڈسٹری کی جنگ پر بننے والی کرائم تھرلر فلموں میں کاسٹ کرلیا گیا۔ نیوز روم کی سیاست، بھاگ دوڑ اور میڈیا انڈسٹری کی جنگ پر بننے والی فلم بہائنڈ دی سین میں فواد خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

اسی طرح فواد خان ایک اور کرائم تھرلر فلم دی پرزنر میں بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دی پرزنر کی کہانی کراچی کی سیاست، مافیا، جرائم اور شہر پر حکمرانی کے خواب دیکھنے کے گرد گھومتی ہے

اور اس میں 1990 کا دور دکھایا جائے گا۔ فلم میں فواد خان پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ فواد خان کے ساتھ دونوں فلموں میں کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا جب کہ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں فلموں میں بھارتی اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.