گلف کو آپریشن کونسل نے اہم منصوبے کی منظوری دے دی

image

گلف کو آپریشن کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کو ریلوے لائن سے جوڑنے کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق جی سی سی ممالک کے درمیان ریلوے لائن منصوبے کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ منصوبہ 2030 تک مکمل ہو جائے گا اور جی سی سی ممالک وزرائے ٹرانسپورت نے منصوبے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیوم منصوبے کے علاوہ یہ خطے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس پر 250 بلین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ منصوبے کے مطابق ریلوے لائن کویت سے سعودی عرب، پھر بحرین، قطر اور آخر میں امارات سے ہوتی عمان تک پہنچے گی۔

اس منصوبے میں ریلوے کا پہلا مرحلہ صرف سامان کی منتقلی کے لیے ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں مسافروں ٹرینیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل پر اس کے ذریعہ سالانہ 95 ملین ٹن سامان کے علاوہ 8 ملین مسافروں کی جی سی سی ممالک کے درمیان آمدورفت ہو سکے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.