فواد چودھری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا، واپسی کے حق میں نہیں، شیر افضل مروت

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا، میں ان کے پارٹی میں واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے فل کورٹ ریفرنس میں 26ویں آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینیٹ مکمل ہے نہ قومی اسمبلی، اس لیے پارلیمان ترمیم لانے کا مجاز ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی دعوے دار سیاسی جماعتیں کیوں کر فوجی عدالتوں کی بات کریں گی؟۔ کسی بھی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ مل کر نئی آئینی ترامیم لائیں تو ان کے پاس لوگوں کو دکھانے کے لیے کوئی چہرہ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان

شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ لوگ ترامیم کے نام پر پارلیمان کا تقدس خراب کر رہے ہیں۔ اب سپریم کورٹ میں جو تبدیلی آئی ہے امید کرتے ہیں کہ ہمارے مقدمات لگ جائیں گے۔

فواد چودھری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کے پارٹی میں واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں۔ کیونکہ فواد چودھری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.