ماں کی گود میں لیٹی، یہ پیاری سی ننھی پری کون ہے؟ جو آج مشہور ترین شخصیت بن چکی ہے

image

آج کل سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصاویر پوسٹ کرنا ایک عام بات ہے، اکثر مشہور شخصیات و اداکار اپنی پرانی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے نظر آتے ہیں، جنہیں دیکھنا کافی دلچسپ ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرتی دیکھائی دی جسے پہچاننا صارفین کے لیئے کافی مشکل ہوگیا تھا۔

پر کیا آپ پہچان سکتے ہیں، اپنی والدہ کی گود میں لیٹی، مرون کپڑے پہنی یہ چھوٹی سی بچی کون سی مشہور شخصیت ہے؟ جسے آج پاکستان سمیت پوری دنیا جانتی ہے۔

اگر آپ اب بھی نہیں پہچانے تو چلیں ہم ہی آپ کی یہ مشکل آسان کر دیتے ہیں۔

یہ بچی اور کوئی نہیں بلکہ مریم نواز صاحبہ ہیں۔ جی ہاں اپنی والدہ کلثوم نواز کی گود میں لیٹیں یہ آج پنجاب کی پہلی خاتون سی ایم ہیں۔

یہ تصویر عفت عمر نے مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، "مریم نواز کو سالگرہ مبارک ہو۔ خاندان کی ہونہار بچی سے لے کر پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ تک کا سفر، آپ کی والدہ (سب سے پیاری کلثوم نواز) آپ کو دیکھ رہی ہوں گی اور آپ پر فخر کر رہی ہوں گی۔"


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.