میں محبت پر یقین نہیں رکھتی ہوں: معروف اداکارہ کا بیان

image

صبا حمید ایک ورسٹائل اور خوبصورت اداکارہ ہیں جو گذشتہ چار دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریز ’نور جہاں‘ میں نورجہاں کا کردار ادا کیا ہے اور اسے نبھاتے ہوئے لوگوں کا دل جیت لیاہے۔

صبا حمید اپنی ذاتی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز سے گذر چکی ہیں اور ہمیشہ ثابت قدم رہی ہیں۔ ان کی پہلی شادی سے ان کے دو بہت ہی باصلاحیت بچے ہیں جن کی پرورش انہوں نے ایک اکیلی ماں کے طور پر کی۔ بعد میں انہوں نے اداکار وسیم عباس سے شادی کی اور وہ کئی پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام بھی کرچکے ہیں۔

صبا حمید نے نجی چینل کے ایک شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے محبت کے متعلق اپنے خیالات بھی بیان کیے۔

یکطرفہ محبت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں محبت پر یقین نہیں رکھتی ہوں ، اس لیے آج تک محبت کا تصور سمجھ میں نہیں آیا۔

صبا حمید کے نزدیک 16 سے 25 سال کے درمیان کے نوجوان اگر ایک دوسرے سے متاثرہوجائیں تو اسے محبت کا نام دے دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں اگر کسی کو محبت نہیں ملتی تھی تو اسے لگتاتھا کہ اب زندگی ختم ہوگئی ہے اسے مرجانا چاہیے لیکن آج کے نوجوان اس معاملے میں زیادہ سمجھدار ہو گئے ہیں جواپنی من چاہی محبت نہ ملنے پر افسوس کرنے کی بجا ئے کہتے ہیں کہ کوئی بات نہیں آگے بڑھ جاو۔

ان کا کہناہے کہ کسی بھی رشتے میں اگر محبت سے زیادہ کوئی چیز معنی رکھتی ہے تو وہ عزت واحترام کا رشتہ ہے۔ کسی کا احترام کرنا زیادہ اہم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.