تھرپارکر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، فیصل بینک کا زمان فاؤنڈیشن سے اشتراک شمسی توانائی سے چلنے والے آر او پلانٹ سے رامیو گجو اور اردگرد کے 300 سے زائد گھروں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا

image

کراچی، 31 اکتوبر، 2024: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے زمان فاؤنڈیشن سے اشتراک کیا ہے، جس کے تحت تھرپارکر کے علاقے رامیو گجو کو شمسی توانائی سے چلنے والے ریورس آسموسس (آر او) واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے صاف اور محفوظ پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف پینے کے صاف پانی کے لیے گاؤں کے لوگوں کی 78 سالہ جدوجہد کا خاتمہ ہوگا بلکہ صحت مند زندگی کو فروغ اور پائیدار ترقی کے ذریعے کمیونٹی کو بااختیار بنایا جائے گا۔

فیصل بینک کی کارپوریٹ افیئرز کی سربراہ فرح عاصم نے آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے کہا”پائیداری ہمارا وژن ہے، جو اسلامی اقدار خدمت (خیال رکھنا) کے اصول پر مبنی ہے، جس کا مقصد کمیونیٹیز کی خودانحصاری اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والا یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ صرف ایک منصوبہ نہیں، بلکہ رامیوگجو اور آس پاس کے 300 سے زائد گھروں کے لیے زندگی کی ایک اہم ضرورت ہے۔ ہم ان کمیونیٹیز اور آنے والی نسلوں کے صحت مند مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں۔“

زمان فاؤنڈیشن کے سی ای او عمر زمان نے کہا ”صاف اور محفوظ پانی تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور یہ منصوبہ عمرکوٹ اور تھر کے دیہاتیوں کی زندگیوں میں تبدیلی کا نقطہ آغاز ہے۔ فیصل بینک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ رامیو گجو اور اردگرد کے 3500 سے زائد باشندوں کو صحرائی گرمی میں غیرمحفوظ پانی کے لیے میلوں پیدل نہ چلنا پڑے۔ فیصل بینک کی زمان فاؤنڈیشن کے مستحکم ماڈل کی توثیق اور سرپرستی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔“

فیصل بینک کا جدید شمسی توانائی سے چلنے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ پائیدار ترقی کی ایک بہترین مثال ہے۔ یہ اقدام ایف بی ایل کا ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کی عکاس ہے، جس سے کمیونیٹیز کی زندگی بدل دینے والے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔ اس نئے پلانٹ سے پانی کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس میں ڈبلیو ایچ او کے تجویز کردہ معیارات کو پورا کرنے کے لیے TDS (Total Dissolved Solids) کی سطح کو کم کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ماحولیاتی پائیداری اور کمیونیٹیز کی صحت کو فروغ ملے گا۔

ماحولیاتی تحفظ کو کمیونیٹیز کی ترقی سے جوڑتے ہوئے فیصل بینک نے اپنی بنیادی قدر ”خدمت“ کا عملی مظاہرہ کیا ہے، جو صحت مند اور پائیدار مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ یہ اقدام ایف بی ایل کے بینکنگ سیکٹر میں ایک ذمہ دارانہ کارپوریٹ ادارہ ہونے کا ثبوت ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.