میرا دل خون کے آنسو رہ رہا ہے۔۔ نرگس پر شوہر کے تشدد کے متعلق ریشم نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

image

"میری حال ہی میں نرگس سے ملاقات ہوئی ہے۔ جو تصویریں آپ نے دیکھی ہیں، وہ اس کے حقیقی زخموں کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ اس پر وحشیانہ تشدد ہوا ہے، اس کے چہرے اور جسم پر بے شمار زخم ہیں۔ اس نے اپنے شوہر کے لیے سب کچھ چھوڑ دیا، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی، حجاب لینا شروع کیا اور اپنے شوہر کی خادمہ بن گئی۔ میں نے کبھی اسے اپنے شوہر کے سامنے اونچی آواز میں بات کرتے نہیں دیکھا۔ لیکن پھر بھی اس کے شوہر نے اس پر پستول سے وار کیا۔ اسے اس حالت میں دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ایسے لوگوں کو میں مرد نہیں سمجھتی، اصل مرد عورتوں پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھاتے۔"

پاکستانی اداکارہ ریشم، جو اپنی نرم دلی اور دوستانہ مزاج کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حالیہ دنوں میں اپنی قریبی دوست اور ساتھی فنکارہ نرگس سے ملاقات کی۔ نرگس کی المناک داستان، جس میں اس پر شوہر کے وحشیانہ تشدد کا ذکر ہے، ہر کسی کا دل دہلا رہی ہے۔ ریشم نے نرگس کی تکلیف دہ حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نرگس کے زخم اتنے شدید ہیں کہ جو تصاویر سامنے آئیں، وہ ان کے اصل زخموں کا محض عکس ہیں۔

ریشم کے مطابق، نرگس نے اپنے شوہر کے لیے اپنی زندگی کا ہر پہلو ترک کیا، شوبز سے دور ہوئیں، حجاب اپنایا اور اپنے شوہر کے لیے ہر طرح کی قربانی دی۔ لیکن اس کے باوجود اس کے شوہر نے اسے اس بے دردی سے مارا کہ اس کے جسم پر گہرے زخم اور نشانات چھوڑ دیے۔ ریشم نے نرگس کی حالت کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تشدد اس خاتون کے ساتھ ہوا جس نے اپنے گھر اور رشتے کو بچانے کے لیے اپنی پوری زندگی کی قربانی دی۔

اس موقع پر، ریشم نے حکومت پاکستان سے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نرگس کے شوہر کو اس کے کیے کی سزا دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حقیقی مرد کبھی عورت پر تشدد نہیں کرتا، اور ایسے درندہ صفت لوگوں کو مرد کہلانے کا کوئی حق نہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.