پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت سمیت مختلف ملکوں میں جانی اور پسند کی جاتی ہیں۔
گزشتہ روز ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایک اہم ایوارڈ سے نوازا۔
ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
ایوارڈ لیتے وقت ماہرہ خان نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے گھر والوں، قریبی دوستوں اور مداحوں کو دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ میرے لیئے باعث عزت و فخر ہے۔