میں پیدائشی مسلمان نہیں ہوں بلکہ ۔۔ حمزہ علی عباسی کا انوکھا بیان، اداکار نے ایسا کیوں کہا؟

image

"میں پیدائشی مسلمان نہیں ہوں، بلکہ میں خود کو شعوری مسلمان سمجھتا ہوں۔"

یہ کہنا تھا معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا، جنہوں نے حال ہی میں بطور مہمان ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

دین اسلام اور مذہب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ، ہاں میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا، میں پیدائشی مسلمان تھا لیکن اسلامی زندگی سے دور تھا۔ مگراب میں جو زندگی گزار رہا ہوں وہ میری اپنی مرضی ہے، میں نے تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا۔

حمزہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، میں خود کو پیدائشی طور پر مسلمان نہیں سمجھتا بلکہ شعوری مسلمان سمجھتا ہوں، جو دین کو سمجھ کر اس کی پیروی کرتا ہے۔

اسلامی بیان دینے پر ان کا کہنا تھا کہ، میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں ہوں لیکن دین کی جو باتیں مجھے عقلی و شعوری طور پر ٹھیک لگتی ہیں اور سمجھ آتی ہیں میں ان پر عمل کرنے اور لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔

حمزہ نے واضح کیا کہ اسلام کے قریب آنے کے لیئے انہوں نے کسی بڑے حادثے یا واقعے کا انتظار نہیں کیا بلکہ ان کے ذہن میں کچھ سوال تھے جس کے جواب جانتے جانتے وہ اسلام کے قریب ہوگئے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.