کوئی سدھو کی جگہ نہیں لے سکتا۔۔ کیا کپل شرما شو سے ارچنا کو نکال دیا گیا؟ ویڈیو دیکھیں

image

پانچ برس بعد سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور مشہور شو "دی کپل شرما شو" کے سابق جج، نوجوت سنگھ سدھو، شو میں دوبارہ اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔ 2019 میں شو سے علیحدگی کے بعد ان کی دوبارہ انٹری کی خبریں پرومو میں سامنے آئیں، جہاں انہیں جج کی کرسی سنبھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پرومو میں دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب کپل شرما ارچنا پورن سنگھ کو مذاقاً نوجوت سنگھ سدھو سے مشابہ قرار دیتے ہیں، تاہم سدھو نے اپنی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ اس پر ارچنا اسٹیج پر آتی ہیں اور کپل سے اپنی سیٹ واپس لینے کے لیے مداخلت کرنے کو کہتی ہیں۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ "سدھو نے میری جگہ پر قبضہ کر لیا ہے!"

شو میں موجود ہربھجن سنگھ نے سدھو کی حمایت میں کہا کہ "کوئی بھی اس سیٹ پر آ سکتا ہے، لیکن سدھو پاجی کا متبادل کوئی نہیں۔"

یہ واپسی نوجوت سنگھ سدھو کے پرستاروں کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں اور شائقین ایک بار پھر ان کی منفرد بات چیت اور اشعار سے سجی ججنگ کے منتظر ہیں۔ ارچنا اور سدھو کے درمیان ہونے والی نوک جھونک بھی دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کرے گی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.