پہلے پھلوں کا ٹھیلا لگاتے تھے۔۔ غربت کی زندگی سے سے بالی وڈ کا امیر ترین خاندان بنانے والے یہ 3 بھائی کون ہیں؟

image

کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ کا سب سے امیر ترین خاندان کبھی فروٹ بیچنے کا کام کرتا تھا، مگر آج ان کی دولت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔ یہ خاندان نہ تو کپور ہے، نہ خان، نہ چوپڑا اور نہ ہی جوہر، بلکہ یہ بھوشن کمار کا خاندان ہے۔

47 سالہ بھوشن کمار، بھارتی فلم اور میوزک انڈسٹری کے بڑے نام، سپر کیسٹ انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور ٹی سیریز کے سربراہ ہیں۔ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے بالی ووڈ کو کئی یادگار فلمیں اور میوزک ہٹس دیے ہیں، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس امیر ترین خاندان میں کوئی بڑا فلمی ستارہ شامل نہیں۔

بھوشن کمار کا خاندان 1.2 ارب ڈالر سے زیادہ کی دولت کا مالک ہے۔ حالیہ ہورن انڈیا رچ لسٹ 2024 کے مطابق، زندگی کے مختلف شعبوں کے کامیاب اور دولت مند ترین بھارتیوں میں بھوشن کمار کے خاندان نے فلم انڈسٹری کے دیگر بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ماضی میں یہ مقام چوپڑا اور کپور خاندانوں کے پاس تھا، مگر بھوشن کمار کے خاندان نے اس پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔ بھوشن کمار، اپنے والد گلشن کمار کی وراثت کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں، جو خود بھی بھارتی فلم اور میوزک انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ افسوس کہ گلشن کمار کو 1997 میں قتل کر دیا گیا تھا، لیکن ان کا نام اور وراثت آج بھی انڈسٹری میں گونجتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.