ماں کسی کام سے باہر گئیں اور۔۔ جوہی چاولہ کی والدہ کی موت کا ان کے خواب سے کیا تعلق ہے؟

image

"مجھے اپنی والدہ سے بے انتہا محبت تھی، اور عجیب بات یہ ہے کہ مجھے اکثر خواب آتے تھے جن میں میں اپنی ماں کو مرتے ہوئے دیکھتی تھی۔ کبھی وہ کسی عمارت سے گرتی ہوئی نظر آتی تھیں، کبھی آگ میں جلتی ہوئی۔ ان خوابوں سے میری آنکھ کھلتی تو خوف سے پسینے میں بھیگ چکی ہوتی۔ لیکن پھر ماں کو پرسکون حالت میں دیکھ کر سکون ملتا تھا۔" جوہی چاولہ نے اپنی والدہ کے ساتھ پراگ میں پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بتایا۔

1998 میں فلم 'ڈپلیکیٹ' کی شوٹنگ کے دوران، جوہی چاولہ اپنی والدہ کے ساتھ پراگ میں تھیں۔ اگلی صبح ان کی والدہ، مونا چاولہ، مارننگ واک کے لیے باہر نکلیں اور ایک حادثے کا شکار ہو کر ہمیشہ کے لیے چلی گئیں۔

یہ حادثہ جوہی کے لیے ناقابل برداشت تھا۔ وہ چاہتی تھیں کہ کاش یہ سب خواب ہوتا، لیکن حقیقت نے ان کے دل کو چیر دیا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں جوہی نے بتایا، "ہم پراگ پہنچے اور اگلے دن کرن جوہر کی سالگرہ تھی۔ میری والدہ اور میں نے کرن کے لیے تحفہ لیا۔ لیکن اگلی صبح میری ماں مارننگ واک پر گئیں اور وہ کبھی واپس نہ آئیں۔ یہ ناقابل یقین تھا۔ حادثے کے صرف تین دن بعد ہم انہیں کافن میں واپس لے کر آئے۔"

جوہی نے یہ بھی بتایا کہ والدہ کی موت کے بعد ان کی زندگی کا یہ سب سے مشکل دور تھا۔ اس دوران شاہ رخ خان ان کے ساتھ کھڑے رہے، ہر ممکن طریقے سے ان کا ساتھ دیا اور ان کے درد کو کم کرنے کی کوشش کی، کیونکہ شاہ رخ خود بھی والدین کے بچھڑنے کے درد کو بخوبی سمجھتے تھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.