صادق آباد میں نایاب نسل کا 52 کلو وزنی قیمتی کچھوا محکمہ جنگلی حیات نے برآمد کرلیا۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق چتراانڈیکا نسل کا سافٹ شیل کچھوا بقا کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی فہرست میں شامل ہے۔
بھارت، اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نومولود بچے ہلاک
ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صادق آباد میں چھاپہ مارا تھا، کچھوے کو ایک تالاب میں رکھا گیا تھا۔محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے مقامی آبادی کی مدد سے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد کچھوا برآمد کیا، ایک شخص کو گرفتار کر کے جال اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔