پی سی بی نے عاقب جاوید کو بڑی پیشکش کردی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی کے اہم رکن عاقب جاوید کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو زمبابوے اور آئندہ سیریز میں کے لیے اہم ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عاقب جاوید کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر راضی ہوگئے تو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے جب کہ آئندہ چند روز میں ہیڈ کوچ کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا۔

تاہم عاقب جاوید کے راضی نہ ہونے کی صورت میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق کپتان و کوچ مصباح الحق کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے قومی وائٹ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے دورہ آسٹریلیا سے قبل اچانک مستعفیٰ ہونے کے اعلان پر جیسن گلیسپی کو عبوری طور پر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان معاملات کچھ عرصے سے خراب تھے، وہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات بھی ان کے مستعفی ہونے کی وجہ بنے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف 24 نومبر سے 5 دسمبر تک ون ڈے اور ٹی20 سیریز شیڈول ہیں جس کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.