پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم کا اعلان

image

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 اور ون دے سیریز کے لیے 15، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، ون ڈے کی قیادت کریگ ایرون کریں گے جبکہ ٹی 20 کے کپتان سکندر رضا ہوں گے۔

ون ڈے اسکواڈ میں فراز اکرم، برائن بینیٹ، جوئے لارڈگمبی شامل ہیں۔

مارومانی، موذاربانی، رچرڈ نگارا اوا، شان ولیمز اور سکندر رضا کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں رائن برل، ویزلے مدھیویرے، ویلنگٹن مساکاڈزا ٹی 20 اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو ہوگا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلاجائےگا۔

سیریز کےتمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پیر کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.