بھارت میں کام کیلئے مرے نہیں جا رہے، میکال ذوالفقار

image

معروف اداکار میکال ذوالفقار بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی پابندی بارے کہا ہے کہ  ہم بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے مرے نہیں جارہے۔

میکال ذوالفقار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاید ہم واقعی ایک بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے نیوکلیئر بم ہیں جو ان پر پھٹ جائینگے، بھارتی انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو وہ مضحکہ خیز سمجھتے ہیں۔

کپل شرما کے شو میں صرف اپنی شرط پر واپس آیا، سدھو

انہوں نے کہا کہ کہ اگر وہ لوگ پاکستانی فنکاروں کو عزت سے بلائیں گے اور اچھے کردار کی آفر کریں گے تو سوچا جائے گا ورنہ بھارت کبھی بھی ایک پاکستانی فنکار کو مین کریکٹر نہیں دے گاجس کی ایک وجہ سیاسی حالات ہیں۔

ایک سوال پر  اداکار نے کہا پاکستانی عوام کی اکثریت بالی ووڈ کی فلموں اور ستاروں کو اپنے ملک کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مقابلے میں زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ بھارت میں بھی تنازعات ہوتے ہیں، برا کام ہوتا ہے لیکن وہاں ان منفی ایشوز کو اچھالا نہیں جاتا لیکن ہمارے یہاں یہ کام بخوبی ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts