قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ کون؟ نام سامنے آگیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔

آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ شاہد اسلم بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے زمبابوے اور جنوبی افریقا جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو عاقب جاوید کی سفارش پر کوچ مقرر کیا گیا ہے، وہ ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts