دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص سیلف میڈ نہیں ہوتا، ماہرہ خان

image

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک دنیا میں کوئی بھی شخص مکمل طور پر سیلف میڈ نہیں ہوسکتا اس کے پیچھے ہمیشہ خاندان، دوستوں اور دیگر لوگوں کا تعاون شامل ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک تقریب کے دوران سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ سیلف میڈ صرف کہنے کی حد تک اچھا لگتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

مشہور فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کو رد نہیں کیا، مادھوری

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین، بھائی، بیٹے، دوستوں اور ساتھ کام کرنے والے افراد کو دیتی ہیں اگر یہ سب ان کو سپورٹ نہ کرتے تو آج وہ ایک اسٹار نہ ہوتیں۔

اداکارہ کے مطابق سیلف میڈ کا تصور حقیقت سے زیادہ ایک خوبصورت خیال ہے،ماہرہ نے کہا کہ ہر فرد کسی نہ کسی کی مدد اور سہارے کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کرتا ہے کوئی بھی تنہا دنیا میں بڑا مقام یا کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.