طالبعلم کی عدم بازیابی ، بلوچستان کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ، تعلیمی ادارے بند

image

کوئٹہ کے مغوی طالبعلم  کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، کوئٹہ، لورالائی اور کوہلو میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

گزشتہ روز  مغوی طالبعلم مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ہڑتال کے باعث مڈل کلاس اور سرکاری اسکولوں کے پرچے ملتوی کر دیے گئے۔

پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں بھی کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 15 نومبر کو 11 سالہ مصور کاکڑ کو نامعلوم افراد نے پٹیل باغ کے علاقے میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا تھا، اہلخانہ نے کہا تھا کہ بچے کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.