لائیو: مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیار دے دیا، وزیر داخلہ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کسی صورت جانی نقصان نہیں چاہتی۔ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ’مظاہرین کی جانب سے آنسو گیس کے شیل برسائے جا رہے ہیں۔ تین رینجرز اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوئے۔‘

پی ٹی آئی کا احتجاج، رینجرز کے تین اور پولیس کے دو اہلکار جان سے گئےسکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پُرتشدد کارروائیوں میں رینجرز کے تین جبکہ پنجاب پولیس کے دو اہلکار جان سے گئے۔‘

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کے پانچ جبکہ پنجاب پولیس کے 119 اہلکار زخمی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔‘

’پرتشدد کاروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہیں۔ مظاہرین کے حملوں سے پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔‘

منگل صبح 12 بج کر 20 منٹتحریک انصاف کے احتجاج میں اب تک کیا ہوا؟تحریک انصاف کے احتجاجی  قافلے کی ڈی چوک کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ زیرو پوائنٹ پر کارکنان کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جا رہی ہے۔

سری نگر ہائی وے پر رات گئے رینجرز کے تین اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلے جانے کے بعد اسلام آباد میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’ہم نے پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ وہ سنگ جانی چلے جائیں۔ انہیں بتایا ہے کہ ریڈ لائن عبور نہ کریں کہ ہمیں کوئی انتہائی قدم اٹھانا پڑے۔‘

پنجاب بھر میں منگل سے جمعرات تک تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔

منگل صبح 11 بج کر 54 منٹ‏پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جیل میں کیس کی سماعتیں بھی متاثر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل کے بجائے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہی سماعت کی۔

‏اڈیالہ جیل میں آج سماعت کے لیے مقرر توشہ خانہ ٹو کیس بھی بغیر کارروائی 29 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سپیشل جج سینٹرل نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم کی آج تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔

منگل صبح 11 بج کر 33 منٹزیرو پوائنٹ پر پولیس کی مظاہرین پر شیلنگتحریک انصاف کے احتجاجی قافلے کی ڈی چوک کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ اس وقت تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ انٹرچینج کراس کرتے ہوئے جناح ایونیو کی طرف مارچ کر رہا ہے۔

کارکنوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شیلنگ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ڈی چوک پر سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

منگل صبح 9 بج کر 49 منٹانتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر مظاہرین کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔‘

 وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے۔ یہ ’پر امن احتجاج نہیں، شدّت پسندی ہے۔‘

دو گھنٹے قبلپی ٹی آئی کا قافلہ جی نائن پہنچ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی قیادت میں احتجاجی قافلہ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب سری نگر ہائی وے پر رینجرز کے چار اہلکاروں کو کچلے جانے کے بعد اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

اردو نیوز کے نامہ نگار بشیر چوہدری کے مطابق اس وقت پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی قافلہ اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پہنچ چکا ہے اور ڈی چوک جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں کارکنان اور پولیس اہکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.