مرغا ایک ایسا جانور ہے جسے لوگ پالتے ہیں، اور جو لوگ اسے رکھتے ہیں وہ اسکی بانگ سننے کے عادی ہوتے ہیں، لیکن اکثر ایسا دیکھا جاتا ہے کہ ان کے آس پاس والے اس چیز سے خاصے خوش نہیں ہوتے۔
مرغ چاہے دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو، اسکی عادت ہے وہ ایسے وقت بانگ دیتا ہے جس وقت عمومی طور پر لوگ گہری نیند کے مزے لوٹ رہے ہوتے ہیں۔ لیکن ایک شخص اپنے پڑوسی کے مرغے کی اس عادت سے مجبور ہوکر ایک انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، برطانیہ میں مرغ کے بانگ دینے پر پڑوسی نے پریشان ہو کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، جو مرغے کے مالک کو بہت مہنگا ثابت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، عدالت نے پڑوسی کی درخواست پر غور کرتے ہوئے اس کے مالک پر 200 پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔
پڑوسی کی شکایت تھی کہ مرغا رات کے تین بجے بھی بانگ دینا شروع ہوجاتا ہے، جس سے ان کی نیند خراب ہوتی ہے۔
اس سے قبل بھی کئی ممالک میں مرغوں کے خلاف شکایت عدالتوں میں درج ہو چکی ہیں جن میں ایک کراچی کا شہری بھی شامل ہے۔ لیکن ان شکایت پر اتنا بھاری جرمانہ پہلی مرتبہ عائد ہوا ہے۔