بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور دھرنے سے فرار، کارکن بھی تتر بتر

image

پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور اور بانی  پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فراراور کارکن بھی بھاگ نکلے۔

علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھے۔

حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی گاڑی کا رخ کے پی ہاؤس کی جانب موڑا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس کا اسکواڈ بشری بی بی کی گاڑی کے تعاقب میں ہے۔

 قیادت کے فرار ہوتے ہی کارکن بھی  جناح ایونیو اور سیونتھ ایونیو سے گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کر اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں میں جا رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنا دینے پر آمادہ تھے,بشریٰ بی بی نے انکار کر دیا، بیرسٹر سیف

خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی، 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.