اسلام آباد میں آپریشن کے بعد شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع

image

پاکستان تحریک انصاف کے شرپسندوں کے خلاف اسلام آباد میں آپریشن کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کر دیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو علاقے میں موجود کنٹینرز ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں آگ لگانا چاہتےتھے، وزیر اطلاعات

ڈی سی  کا کہنا تھا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے راستے فی الفورکھولے جا رہے ہیں، کوشش ہے جلد از جلد  شہریوں کے لیے راستے کھول دئیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہنا تھا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی صبح تک مکمل ہونے کو یقینی بنائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.