میری والدہ کے علاوہ ان کی ۔۔ جنید جمشید کے بیٹے نے والد کی شادیوں کے بارے میں کھل کر بتا دیا

image

جنید جمشید پاکستانی پاپ انڈسٹری کی شروعات اور کامیابی میں سر فہرست رہے ہیں، ان کے گانوں نے اُس دور کے نوجوانوں میں ان کو اتنا مقبول کر دیا تھا کہ وہ آج بھی ان کے گانے سنتے ہیں۔

لیکن بعد ازاں انہوں نے میوزک کرئیر کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی زندگی پوری طرح اسلام کے لیئے وقف کر دی، اور ایک نعت خواں اور اسلامی مبلغ کے طور پر ابھرے۔

لوگوں کے دلوں میں دلوں میں زندہ رہنے والے جنیدجمشید، دسمبر 2016 میں ایک المناک طیارہ حادثے میں انتقال کر گئے تھے اور اپنے پیچھے تین بیٹے، ایک بیٹی اور ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑ گئے۔

حال ہی میں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنے والد کی متعدد شادیوں کے بارے میں بات کی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر جنید جمشید کا کہنا تھا کہ، میری معلومات کے مطابق میری والدہ کے علاوہ ان کی دو اور بیویاں تھیں جن میں سے ایک ان کے ساتھ ہی حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔ دوسری بیویوں سے ان کے بچے نہیں تھے۔

بابر نے مزید بتایا کہ، ایک بار میرے والد صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے والد نے کئی بار شادیاں کی ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی مجھے آپ کے ساتھ اور آپ کی والدہ کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے دیکھا ہے؟

جس پر میں نے جواب دیا، نہیں بابا! آپ نے کبھی ناانصافی نہیں کی، آپ نے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور ہمیں بہت پیار دیا ہے۔ میری یہ بات سن کر وہ مطمئن ہو گئے تھے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.