اسموگ تدارک، عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے، عدالت

image

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں کہا ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے۔

اسموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے جاری کر دیا۔ جس میں عدالت نے تعلیمی اداروں میں اسکول بسیں چلانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ بھاری گاڑیوں کی باقاعدگی سے معائنہ کرے اور گاڑیوں کے متواتر معائنے اور ڈیٹا کے لیے پالیسی وضع کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

حکم دیا گیا کہ پی ایچ اے لاہور میں کونو کارپس نامی پودے کی شجرکاری بند کر کے اس کے درخت اکھاڑے گی۔ ان پودوں کی جگہ دیسی درخت لگائے جائیں گے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ اسٹون کرشنگ پر مکمل پابندی ہے۔

اسموگ تدارک کے حوالے سے سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.