لوگ مرغی کی ٹانگ کہہ کر مذاق اڑاتے تھے۔۔ اننیا پانڈے نے اسٹار کڈ ہونے کے باوجود کن تکلیفوں کا سامنا کیا؟

image

"لوگوں نے اسٹار کڈ کو گالی بنا دیا ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی برا لفظ ہے۔ جب لوگ کہتے ہیں، 'یہ فلاں کی بیٹی ہے،' تو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں صرف اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔"

یہ کہنا ہے بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کا جنھوں نے حال ہی میں راج شامانی کے پوڈ کاسٹ پر اپنی رائے دی کہ فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لیے "اسٹار کڈ" کا لفظ منفی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جو انہیں غیر مناسب لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کے اندرونی اور بیرونی افراد کو تقسیم کرنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں پر غور کرنا چاہیے۔

اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا کا کہنا تھا کہ انڈسٹری نے سب کو مواقع دیے ہیں، چاہے وہ کسی فلمی پس منظر سے ہوں یا نہ ہوں۔ اس حوالے سے انہوں نے شاہ رخ خان کی مثال دی، جو ایک غیر فلمی پس منظر کے باوجود انڈیا کے سب سے بڑے اسٹار بنے ہیں۔ اننیا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انھیں پہلی فلم کے بعد ہی ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا یہاں تک کہ اسکول میں بھی انھیں ہنچ بیک’ (جھکے ہوئے کندھے)، ’فلیٹ چیسٹڈ’ (چپٹی چھاتی)، ’چکن لیگ’ (مرغی کی ٹانگیں) اور ’ہیئری’ (بالوں والی) جیسے ناموں سے پکارا جاتا تھا۔ جبکہ میڈیا میں آنے کے بعد وہ ٹرولنگ سے اتنا پریشان ہوئیں کہ انھیں تھیراپی کا سہارا لینا پڑا۔

1998 میں پیدا ہونے والی اننیا نے 2019 میں فلم "اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2" سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ یہ فلم کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کی پروڈکشن تھی۔ ان کے والد چنکی پانڈے اور والدہ بھاونا پانڈے بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

اننیا کے مطابق، فلمی پس منظر سے آنے والے اور دیگر تمام فنکار اپنی الگ الگ صلاحیتوں کے ذریعے ترقی کرتے ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ ناظرین فنکاروں کو ان کی اصل قابلیت سے پرکھیں، نہ کہ ان کے خاندان کے تعلقات سے۔

یہ واضح ہے کہ اننیا اپنے کام پر توجہ دینے اور منفی تنقید کو نظر انداز کرنے کا عزم رکھتی ہیں، تاکہ اپنی شناخت مضبوط کر سکیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.