تیسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز جیت لی

image

پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ زمبابوے کو 99 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔

زمبابوے پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 304 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، حارث، عامر جمال اور ابرار نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں، زمبابوے کے کپتان ایرون 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

میچ کے آغاز پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹوں کے  نقصان پر 303 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 58 کے مجموعی اسکور پر گری، صائم ایوب 31 رنز بنا سکے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور جب 112 پر پہنچا تو عبداللہ شفیق 50 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 201 رنز کے مجموعی اسکور پر گری،کپتان محمدرضوان 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 232 ہوا تو پاکستان کی چوتھی وکٹ کامران غلام کی گری انہوں نے شاندار 103 رنز بنائے۔ پانچویں وکٹ 273 کے اسکور پر گری، سلمان علی آغا 30 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ عرفان خان کی گری۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے  نقصان پر 303 رنز بنائے اور زمبابوے کو 304 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

دورہ جنوبی افریقہ ، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

ٹاس کے موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں، تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ نوجوان پلیئرزاچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کررہے ہیں ،پچ پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مفید نظر آ رہی ہے، پچ پر دوسری بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا۔

ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں، ہماری نظر چیمپئنز ٹرافی پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.