امریکہ، پولیس نے لوگوں کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر 2 بکروں کو پکڑ لیا

image

امریکا میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں لوگوں کے ساتھ ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر 2 بکروں کو پولیس نے پکڑ لیا۔

کینٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واشنگٹن میں فرار ہونے والے بکروں کا ایک جوڑا شہر میں گھومنے اور پیدل چلنے والوں کا پیچھا کرکے انہیں پریشان کررہا تھا۔

اس حوالے سے کینٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ دو بکروں کو شہر کے شمال میں دیکھا گیا تھا اور انہیں عوام کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر پکڑ لیا گیا ہے۔

سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

پولیس نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ ہمیں غلط مت سمجھیں، یہ دونوں بکرے بہت پیارے ہیں لیکن لوگوں یا بکروں کے لیے دوسروں کا پیچھا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

پولیس نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مذاقاً بتایا کہ بکروں پر ان کی حرکتوں کے لیے مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم انہیں کنگ کاؤنٹی اینیمل شیلٹر میں رکھا گیا ہے جو ان کے مالکان کو تلاش کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.