پونم سنہا کا بیٹی کی شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل

image

حال ہی میں اداکارہ سونا کشی سنہا اپنے والدین شتروگھن سنہا، پونم سنہا اور پارٹنر ظہیر اقبال کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شریک ہوئیں۔

شوبز اور ذاتی زندگی سے جڑے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اس شو میں پونم سنہا کے ایک بیان نے انٹرنیٹ پر تنازع کھڑا کر دیا۔

پونم نے شو میں ایک پرانا مشورہ دہراتے ہوئے کہا کہ میری ماں کہتی تھیں کہ ہمیشہ اس شخص سے شادی کرنا جو تم سے زیادہ محبت کرے۔ میں نے یہ نصیحت مانی اور اسی کے مطابق شادی کی۔ لیکن میری بیٹی نے کیا کیا؟ اس نے اس شخص سے شادی کی جسے وہ زیادہ محبت کرتی ہے‘۔

سونا کشی نے والدہ کے اس بیان پر ہوشیاری سے جواب دیا۔ سونا کشی نے کہا ’یہ تھوڑا بحث والا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محبت کرتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے زیادہ محبت کرتی ہوں۔ اب یہ معاملہ کون سلجھائے گا؟‘

اس کلپ کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد لوگوں نے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’یہ دیکھنا کافی عجیب تھا۔ ایسا لگا کہ یہ بات کسی اور سمت جا رہی تھی لیکن پھر اس نے سب کو چونکا دیا‘۔

دیگر صارفین نے سونا کشی کے رویے کی تعریف کی اور ظہیر کے لیے افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال حال ہی میں سالوں کی قربتوں کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.