2025ء کے لئے بہترین شہروں میں لندن کو دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
دولت، رہائشی سہولیات اور پسندیدگی کی بنیاد پر 2025 کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جسے 30 ممالک کے 22 ہزار افراد کو ایک سروے میں شامل کر کے 100 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا۔
یہ سروے مارکیٹنگ کمپنی Resonance نے مارکیٹ ریسرچ کمپنی Ipsos کے ساتھ مل کر شہروں کی درجہ بندی ان کی دولت، رہائشی سہولیات اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیا۔
رشوت اور منصب کا ناجائز استعمال ، سعودی عرب میں 164 سرکاری ملازمین گرفتار
نتائج کے مطابق لندن کے بعد دوسرے نمبر پر نیویارک اور تیسرے پر پیرس کو رکھا گیا، ٹوکیو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر بہتر ین شہر قرار پایا اور یہ ایشیا کا بہترین شہر بھی رہا۔
سنگاپور، روم اور میڈرڈ بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہے جن کے بعد بارسلونا آٹھواں بہترین شہر قرار پایا،دبئی کے حصے میں 13 واں نمبر آیا اور اسے مشرق وسطی کا بہترین شہرقرار دیا گیا۔