حلف برداری سے قبل یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے، ٹرمپ کی وارننگ

image

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے عسکریت پسندوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے عہدہ سنبھالنے تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ وارننگ سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر سفارتی کوششوں کے بعد سامنے آئی ہے، جو اب تک کسی معاہدے کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے پہلے رہا کیا جائے۔

حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر اب تک کا سب سے مہلک حملہ کیا۔ اسرائیل کے اعدادوشمار کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 1208 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

عسکریت پسندوں نے حملے کے دوران 251 یرغمالیوں کو پکڑ لیا، جن میں سے کچھ پہلے ہی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 97 اب بھی غزہ میں قید ہیں جن میں سے فوج کے مطابق 35 ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی انتقامی کارروائی میں غزہ میں 44 ہزار 429 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.