اماں کو کیا ہوگیا، بچے شادی کے فیصلے پر حیران تھے، ثمینہ احمد

image

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے زائد العمری میں شادی کرنے کے فیصلے پر ان کے بچے بھی حیران ہوگئے تھے اور انہوں نے کہنا شروع کیا کہ اماں کو کیا ہوگیا۔

معروف اداکارہ ثمینہ احمد نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی سے ان کی زندگی کی تنہائی ختم ہوگئی، ان کے بچے بیرون ملک مقیم تھے،اب انہیں ساتھی مل چکا۔

پریانکا کی کامیابی نے اسکے بھائی کو نقصان پہنچایا، والدہ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد نہ صرف ان کی بلکہ منظر صہبائی کی زندگی میں بھی تبدیلی آئی، ہم دونوں ایک دوسرے کا سہارا بنے، تنہائی ختم ہوئی، شوٹنگ کے بعد بیٹھیں تھیں کہ اچانک انہوں نے انہیں شادی کی پیش کش کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر منظر صہبائی پسند تھے، ان کی شخصیت اچھی تھی لیکن انہوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی شادی ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.