سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جاتا ہے اور ۔۔ عمر اکمل کی اہلیہ ٹرولنگ کو کیسے برداشت کرتی ہیں؟

image

عمر اکمل ایک مشہور پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تقریباً تمام فارمیٹس کھیلے ہیں اور متعدد میچ وننگ اننگز دی ہیں۔

عمر اکمل نے 2009 سے 2019 کے درمیان قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلا، لیکن بدقسمتی سے کرکٹر کو پی سی بی کی جانب سے عارضی پابندی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد وہ قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

عمر اکمل کی شادی سابق کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی آمنہ نور سے ہوئی ہے اور ان کے تین پیارے بچے ہیں۔

حال ہی میں، عمر اکمل کی اہلیہ نے انٹرنیٹ پر ہونے والی نفرت اور ٹرولنگ کے بارے میں بات کی۔

سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح نے پوچھا، "بھابھی، جِتنا ہیٹ (نفرت) اور ٹرولنگ عمر بھائی کو ملتا ہے اُسکو کیسے سنبھالتی ہیں آپ؟

جس پر انکی اہلیہ آمنہ عمر نے جواب دیا،" میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں اور یہ کافی ہے"۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.