فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ کے کون سے 2 اہم اعزاز سے نواز دیا گیا؟

image

پاکستانی شوبز اسٹار فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ نے 2 اہم اعزاز سے نواز دیا۔

فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشی بانٹی۔

اداکار نے ایوارڈ کے ہمراہ اپنی تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی، ساتھ ہی اس موقع پر اپنے جذبات کا بھی اظہار کھل کر اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ، ہماری کہانیاں واقعی اہم ہیں، یہ کامیابی صرف میری نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے ہر فنکار، ہر خواب دیکھنے والے اور ہر کہانی کار کی ہے جو بڑے خواب دیکھنے اور حدیں پار کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔ یہ ہماری ثقافت کی طاقت، ہماری کہانیوں اور اتحاد کے غیر متزلزل جذبے کا ثبوت ہے جو ہمیں عالمی سطح پر پہچان دلاتا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ انہیں ہاؤس آف کامنز کی طرف سے ڈائیورسٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ اور گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.