وزیراعظم  شہباز شریف کو وزیراعلی خیبر پختونخوا کا خط، گرفتارشہریوں کو رہا کرنےکا مطالبہ

image

وزیراعظم شہبازشریف کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خط لکھ دیا اور خط میں لکھا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی گرفتار خیبر پختونخوا کے شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورخط میں اسلام آباد احتجاج میں ہونے والی گرفتاریوں پر اظہارتشویش کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق ویڈیو پیغام

خط میں کہا کہ احتجاج کے بعد اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے شہریوں پر جعلی مقدمات درج کیے گئے، شہریوں سے ایسا رویہ رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید لکھا کہ فیڈریشن میں ایک طبقے کے ساتھ ایسا رویہ رکھنا درست نہیں، ایسے مسائل مذاکرات اور سیاسی بات چیت سے حل ہونگے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.