بیوی کیلئے سونے کا تحفہ لانے والا شخص کروڑ پتی کیسے بن گیا؟ قسمت بدلنے کی دلچسپ کہانی

image

سنگاپور میں ایک حیرت انگیز کہانی سامنے آئی ہے جہاں بھارتی نژاد بالسویرانیم چتھمبرم اپنی بیوی کے لیے زیور خریدتے ہوئے غیر متوقع طور پر ایک کروڑ ڈالر کا مالک بن گیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، چند ماہ قبل چتھمبرم نے اپنی محنت کی کمائی سے سونے کے زیورات کا تحفہ خریدا، مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ دکان پر ایک انعامی اسکیم بھی چل رہی ہے۔

دلچسپ طور پر، لکی ڈرا کے نتیجے میں چتھمبرم کو 1 ملین ڈالرز کا انعام ملا، جس کی اطلاع اسے سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس انعامی اسکیم میں شرکت کے لیے کم از کم 16 ہزار بھارتی روپے کی خریداری ضروری تھی، لیکن چتھمبرم نے اپنی بیوی کے لیے ساڑھے 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات خریدے تھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.