حکومت دروازے بند نہ کرے، پی ٹی آئی ہر جگہ بات کرنے کو تیار ہے، فواد چوہدری

image

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر آپ دروازے بند کر رہے ہیں تو کھڑکی تو کھلی رکھیں، پی ٹی آئی ہر جگہ بات کرنے کو تیار ہے اور بات ہو گی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 2 سال پہلے ختم کر دیا گیا تھا، تحریک انصاف اسدعمر، پرویز خٹک، علی زیدی، عمران اسماعیل تھی۔

وزیراعظم  شہباز شریف کو وزیراعلی خیبر پختونخوا کا خط، گرفتارشہریوں کو رہا کرنےکا مطالبہ

شہباز شریف نے اسمبلی میں کہا ہمارے ساتھ بیٹھیں، اگلے دن بشریٰ بی بی گرفتار ہو گئیں، اس وقت گرینڈ پولیٹکل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، پی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمان، اچکزئی اوراسٹیبلشمنٹ ایک ساتھ بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال ہو گئے حکومت بانی پی ٹی آئی کو جھوٹا قراردینے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت سے اس وقت ملک نہیں چل رہا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی سیاسی قوت کھو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، سب سے پہلے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانا ہو گا، پارلیمان سے ہم سب کی عزت وابستہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.