معروف اداکارہ کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

image

مشہور اداکارہ سائرہ بانو کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق80 سالہ اداکارہ کو اکتوبر 2024 میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اب ان کی ٹانگ میں خون کے دو لوتھڑے بننے کی اطلاع ملی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سائرہ بانو گھر کے اندر چل پھر سکتی ہیں مگر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی صحت کے یہ مسائل ان کے شوہر لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 2021 میں وفات کے بعد مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

اپنی صحت کی مشکلات کے باوجود، سائرہ بانو نے اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ پر ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں 58 سال قبل کی شادی کے ناقابل فراموش لمحات یاد کیے اور اپنے شوہر کے بغیر زندگی کے تین سال کو انتہائی مشکل قرار دیا۔

ایک تصویر میں، وہ اسپتال کے اسی کمرے میں آرام کرتی نظر آئیں، جہاں ان کے شوہر کبھی صحتیاب ہوئے تھے۔ یہ لمحہ ان کے لیے جذباتی سکون اور طاقت کا باعث بنا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts