ماہرہ خان کا فردوس جمال کے بارے میں نیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

image

پاکستانی شوبز کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے فردوس جمال کے متنازعہ تبصرے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

ماہرہ خان ملک کی صف اول کی اداکارہ ہیں۔ وہ تقریباً 2 دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے بہت کچھ دیکھا ہے۔

وہ فلمیں، ڈرامے اور لائیو شوز کر چکی ہیں اور ان سالوں میں انہیں کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن انہوں نے برداشت کا دامن نہیں چھوڑا اور کبھی بھی گھٹیا انداز میں جواب نہیں دیا اور ایک غیر جانبدار آرٹسٹ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان ایک ادبی میلے کی مہمان تھیں جہاں ان سے ریپڈ فائر راؤنڈ میں سوالات کیے گئے اور انہوں نے عمران خان، شاہ رخ خان اور ہمایوں سعید جیسے بڑے ناموں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لیکن جب ان سے فردوس جمال سے متعلق کریدنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ فردوس جمال کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی کیونکہ وہ انہیں جانتی نہیں ہیں۔ میزبان کے استفسار کرنے پر ماہرہ نے ایک لمحے کے لیے توقف کیا اور پھر کہا کہ وہ ایک تجربہ اداکار ہیں لیکن میں انہیں نہیں جاتی ہوں اس لیے کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی۔

فردوس جمال کچھ سالوں سے ماہرہ خان کے خلاف کئی بار عمر اور اداکاری پر تنقید کر چکے ہیں اورایک نجی چینل نے نے اس کے لیے اداکار پر پابندی بھی لگا دی تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر ماہرہ خان پر ریمارکس دیئے اور اب ماہرہ نے اپنا بیان دے دیا ۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts